میرپور(عثمان ندیم شیخ)محکمہ برقیات حکام کی غفلت ،تین لائن مین حادثہ کاشکارہوکرزخمی،انکوائری کروانابھی ضروری نہ سمجھاگیا،ایس ڈی اوشوکت عباسی کے چہیتے کی غیرذمہ داری حادثے کی وجہ بنی،لائن مین محمدصدیق، محمدفیاض عباسی اوروسیم کیٹو 11KVلائن پرلٹکتے رہے، نہ تجربہ کارہیلپرزمددبھی نہ کرسکے،حکام کوبھی آگاہ نہ کیاگیا، گاڑی وفرسٹ ایڈکی سہولت بھی موقع پرمیسرنہ تھی، مانگ تانگ کرگزارا،گاڑی ادھارطلب کی گئی اورہسپتال پہنچایاگیا، حکام میں سے کوئی پتہ کرنے بھی نہ آیا، لائن مینوں کااظہارتشویش،لائن سپرنٹنڈنٹ/سب انجینئرکی غفلت پرکارروائی نہ ہونے پرسنجیدہ حلقے وجوہات جاننے کیلئے متجسس،چیف انجینئرسے واقعہ کانوٹس لینے اورانکوائری کروانے کامطالبہ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ادارہ ترقیات کے زیرانصرام سیکٹرڈی ون میں 11KVلائن کی مرمت کرتے ہوئے تین لائن مین کرنٹ لگنے سے زخمی ہوگئے اورپول پرہی 15منٹ تک لٹکتے رہے، موقع پرموجود ہیلپرزمطلوب اورچوہدری مہربان اپنی نہ تجربہ کارکیوجہ سے ملازمین بھائیوں کی کوئی مددنہ کرسکے،سب انجینئربھی موقع پرموجود نہ تھے، حکام کوبھی اطلاع نہ کی گئی، ذرائع کے مطابق غیرذمہ دارسب انجینئرگرڈ سے بجلی بندکروانے کے بعد لائن کی مرمتی کی سپرویژن کیلئے موقع پرنہ پہنچے ،محمدعامرجرال کی عدم موجودگی میں لائن مینوں نے کام کاآغازکیاجس کیوجہ سے لائن شارٹ نہ کی جاسکی،لائن پرکام کرنے سے پہلے ورکنگ ایریاکے قریب ایک تارزمین میں دھنسائی جاتی ہے جبکہ ورکنگ ایریاسے آگے بھی ایک تارزمین میں پیوست کرکے ورکنگ ایریاکومحفوظ بنایاجاتاہے لیکن سب انجینئراپنی موج مستیوں میں لگے رہے اورایسا نہ کیاجاسکا، لائن مین مرمتی کیلئے پول پرچڑھے لیکن حادثہ کاشکارہوکرزخمی ہوگئے، ناتجربہ کارہیلپرزبھی لائن مینوں کی مددنہ کرسکے، گاڑی بھی موجود نہ تھی کہ لائن مینوں کواتارنے اورہسپتال لے جانے میں مددمل سکتی،15منٹ تک ہیلپرزبے حس وحرکت بیٹھے رہے ،زخمیوں کوادھارگاڑی لیکرڈویژنل ہیڈکوارٹرہسپتال پہنچایاگیالیکن حکام بالا کوپھربھی ہوش نہ آیااوراعلیٰ حکام میں سے کسی نے بھی محمدصدیق، ، محمدفیاض عباسی اوروسیم کیٹوکی عیادت کرنابھی گوارانہ کی اورنہ ہی اب تک ذمہ داران کیخلاف کسی بھی قسم کی کارروائی عمل میں لائی جاسکی، سنجیدہ حلقے جانناچاہتے ہیں کہ چندروزقبل ایس ڈی اوشوکت عباسی کے چہیتے کی مذکورہ سٹیشن پرتعیناتی کے پیچھے کیامحرکات ہیں نیزغفلت پرکارروائی میں کونسی چیزرکاوٹ ہے، چیف انجینئر سے مطالبہ کیاہے کہ وہ واقعہ کانوٹس لیں اورتین انسانی جانوں سے کھیلنے والے غفلت کے مرتکب سب انجینئر محمدعامرجرال کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے یادرہے کہ قبل ازیں بھی غفلت کیوجہ سے کئی لائن مینوں کی جانیں ضائع ہوچکی ہیں ۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments