وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حید رخان کی ہدایت پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی ،محکمہ شاہرات اور ضلعی انتظامیہ نے کوہالہ سے چکوٹھی تک ہائی وے کی حفاظت کے لیے جاندار اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔ کوہالہ سے چکوٹھی تک ہائی وے کی دونوں اطراف میں 80فٹ کے اندر ہر قسم کی تعمیرات پر مکمل پابندی ہو گی۔ جو بھی شخص 80فٹ کے اندر تعمیرات کرے گا اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا اور تعمیرات مسمار کر دی جائیں گی۔ اس سلسلہ میں این ایچ اے، محکمہ شاہرات اور ضلعی انتظامیہ پر مشتمل ایک ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے جو ہائی وے کی دونوں اطراف میں تعمیرات کا جائزہ لے گی اور پیٹرولنگ کرے گی۔ این ایچ اے، محکمہ شاہرات اور ضلعی انتظامیہ کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر مسعود الرحمان نے کی اجلاس میں ایس ایس پی راجہ اکمل، ڈائریکٹر این ایچ اے حمید حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر ابرار شاہ، ایکسئین شاہرات سید شوکت گیلانی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید اشفاق گیلانی، اسسٹنٹ کمشنر عاصم خالد اعوان اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کوہالہ روڈ اور جہلم ویلی روڈ پراین ایچ اے کے قوانین کے مطابق روڈ پر 80فٹ کے اندر کسی قسم کی تعمیرات کی اجازت نہیں دی جائے گی جہاں کہیں 80فٹ کے اندر تعمیرات کی گئی ہیں ان کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے اور ضلعی انتظامیہ ان تعمیرات کو مسمار کرنے کی کارروائی عمل میں لائے گی۔ اجلاس میں این ایچ اے، محکمہ شاہرات اور ضلعی انتظامیہ کے افسران پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو ان روڈز پر تعمیرات کا جائزہ لے گی۔ اجلاس میں منڈی بازار کوہالہ منڈی بازار اور کلیاں بازار میں ٹریفک کو ہمہ وقت رواں رکھنے کے لیے بھی فوری اقدامات اور ٹریفک کی روانی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کا فیصلہ اور ورکشاپس کو ناکارہ گاڑیوںسے آزاد کروایاجائے گا ۔ اجلاس میں کوہالہ روڈ اور جہلم ویلی روڈ پر نصب جملہ غیر قانونی سپیڈ بریکر ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اورجہاں کہیں ضرورت ہوئی وہاں سپیڈ بریکر نصب کئے جائیں گے ۔سپیڈ بریکر ز کی تنصیب کا فیصلہ بھی یہی کمیٹی کرے گی۔ کوہالہ اور جہلم ویلی روڈز کے تحفظ کے سلسلہ میں محکمہ شاہرات کے دفتر میں16اگست کو کانفرنس بلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس میں متعلقہ محکموں کے ذمہ داران شرکت کریں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments