گلگت: گلگت بلتستان کے علاقے کارگاہ میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔پولیس ذرائع کے مطابق کارگاہ میں علی الصبح پولیس چوکی پر 8 سے 10 دہشت گردوں نے حملہ کیا۔
اس دوران دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے جبکہ ان کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے۔دوسری جانب پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لےکر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔
Load/Hide Comments