پنجاب اسمبلی کا اجلاس 15 اگست کی صبح 10 بجے طلب

لاہور: گورنر پنجاب نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس 15 اگست کو طلب کرلیا۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے گورنر پنجاب کو سمری ارسال کی تھی جس میں اجلاس 15 اگست کو بلانے کی سفارش کی گئی تھی۔گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس 15 اگست کو صبح 10 بجے طلب کرلیا ہے جس میں نو منتخب اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔نگران صوبائی وزیر قانون ضیاء رضوی کا کہناہےکہ 15 اگست کو صرف نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے جب کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب 16 اگست کو خفیہ رائے شماری سے ہوگا جس کے بعد وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا جائے گا۔واضح رہےکہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کے بعد پاکستان تحریک انصاف کو برتری حاصل ہے اور اس نے حکومت بنانے کے لیے عددی اکثریت حاصل ہونے کا دعویٰ کیا ہے تاہم عمران خان کی جانب سے اب تک کسی کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد نہیں کیا گیا ہے البتہ سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کو ایک بار پھر اس منصب کے لیے نامزد کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں