اصغر خان کیس 15 اگست کو سماعت کیلئے مقرر، نواز شریف اور دیگر کو نوٹس جاری

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں اصغر خان کیس بدھ (15 اگست) کو سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل 3 رکنی بینچ سماعت کرےگا۔عدالت عظمیٰ نے اس سلسلے میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو نوٹس جاری کر دیا۔دوسری جانب سابق آرمی چیف اسلم بیگ، سابق ڈی جی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی، اٹارنی جنرل اور ڈی جی فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو بھی نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ نے 4 مئی کو اصغر خان کیس کو سماعت کے لیے مقرر کیا تھا اور پیر 8 مئی کو سماعت کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو اصغرخان کیس سے متعلق عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کا حکم دیا تھا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے تھے کہ عدالت اصغر خان کیس میں فیصلہ دے چکی ہے، نظرثانی کی درخواستیں خارج کی جا چکی ہیں اور اب عدالتی فیصلے پر عمل درآمد ہونا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں