لاہور: پھلرواں میں 5 افراد کو ذاتی رنجش پر قتل کرنے والے پانچوں ملزمان نے گرفتاری دے دی۔7 اگست کو لاہور کے قریب سرحدی گاؤں پھلرواں میں دوگروپوں کے درمیان مسلح تصادم ہوا تھا جس میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک ہوئے تھے جب کہ ملزمان کی جانب سے مقتولین کے گھروں کو آگ بھی لگادی گئی تھی، پولیس نے مقدمے میں نامزد پانچوں ملزمان کے نام بلیک لسٹ میں ڈال دیئے تھے۔ مقدمے میں نامزد پانچوں ملزمان نے پولیس کو گرفتاری دے دی ہے جن میں مرکزی ملزم افتخار بھی شامل ہے جس نے عدالت سے عبوری ضانت کرارکھی تھی۔پولیس کےمطابق ملزمان نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے دفتر میں گرفتاری دی اور گرفتاری دینے والوں میں افتخار، وقار، ذوالفقار، اشرف اور قدیر شامل ہیں جب کہ مقدمے میں نامزد 4 نامعلوم ملزمان تاحال فرار ہیں جن کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جارہی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments