لندن …. برطانیہ او ر بالخصوص دنیا کی آبادی جس تیزی سے بڑھ رہی ہے اس نے رہائشی سہولتوں کی قلت اور بڑھا دی ہے۔ گھر ملنا مشکل ہے اور گھر بنانا اس سے بھی زیادہ مشکل۔ ان حالات میں لوگ طرح طرح کے مکانات بنانے اور اسے رہائش کے قابل بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ پچھلے دنوں ایک انجینیئر نے فٹبال نما مکان بناکر سب کی توجہ حاصل کی تھی اور اب ایک ایسا دو منزلہ چوبی مکان تیار ہوا ہے جو صرف 8فٹ چوڑا ہے اور اس میں 6افراد کے رہنے کی گنجائش ہے اور اسے برطانیہ میں مکانوں کی قلت کے مسئلے کا حل سمجھا جانے لگا ہے۔ انتہائی خوبصورتی سے بنائے گئے اس مکان کو’’ دی گوز‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مکان تیار کرنے کا سہرا ٹینی ہائرلوم کے سرہے۔ مجموعی اونچائی 13فٹ ہے اور یہ مکان 27فٹ، 30اور 34فٹ کی لمبائی والے سائز میں بھی دستیاب ہے۔ اسے یورپ میں تیار کیا گیا ہے اور تیاری کے بعداسکی قیمت 65ہزار پونڈ بتائی جارہی ہے۔ ایک بڑی خاصیت اس خوبصورت مکان کی یہ ہے کہ اسے ایک جگہ سے دوسری جگہ باآسانی منتقل کیا جاسکتا ہے۔ اسے تیار کرنے والوں نے مکان کی وڈیو مختصر تفصیلات کے ساتھ نیٹ پر جاری کردیا ہے اور لوگوں سے پوچھا ہے کہ انہیں یہ مکان پسند ہے یا نہیں۔ اب تک موصول ہونے والے جوابات میں بیشتر حوصلہ افزا اور تائیدی نوعیت کے ہیں۔ قیمت بھی زیادہ نہیں ہے۔ اس میں 6افراد کے رہنے کی گنجائش ہے اور عصر حاضر کی تمام روایتی سہولتیں بھی اس میں موجود ہیں۔ میل آن لائن نے اس مکان سے متاثر ہوکر اس کے بارے میں ایک تفصیلی تصویری فیچر بھی جاری کیا ہے۔ جو پورے صفحہ پر محیط ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments