وزیر اعظم فاروق حیدر کا غیر اخلاقی واقع پر نوٹس،امجد پرویز کی سخت سرزنش

اسلام آباد () وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کی طرف سے سیکرٹری تعلیم راجہ امجد پرویز کی غیر اخلاقی حرکت کا سخت نوٹس’ وزیراعظم ہائوس طلب کرکے سخت سرزنش کی’ امجد پرویز وزیرعظم سے معافیاں مانگتے رہے’ وزیراعظم کی امجد پرویز کو وزیر مواصلات چوہدری محمد عزیز سے معافی مانگنے کی ہدایت۔ یاد رہے کہ سیکرٹری تعلیم راجہ امجد پرویز نے حویلی کی خاتون ڈی ای او کو رات 4بجے تک بلا جواز اپنے دفتر میں بٹھائے رکھا تھا جس پر وزیر شاہرات چوہدری محمد عزیز نے ٹیلی فون پر امجد پرویز کی تاریخی بے عزتی کی تھی واقعہ کے خلاف ضلع حویلی کے عوام حلقوں کیخلاف شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔ لوگوں کا مطالبہ ہے کہ بدقماش سیکرٹری تعلیم راجہ امجد پرویز کو فی الفور برطرف کیا جائے۔ ایک اور ذرائع نے بتایا ہے کہ 2روز قبل کابینہ اجلاس میں سیکرٹری تعلیم راجہ امجد پرویز نے تعلیمی پالیسی پیش کی تھی اس پر بھی چوہدری عزیز نے شدید اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری حکومت کون ہوتا ہے پالیسی پیش کرنے والا؟ پالیسیاں بنانا حکومت کا کام ہے’ سیکرٹری کا کام صرف حکومت کی پالیسی پر عمل کرنا ہے جس پر کابینہ کے تمام ارکان نے چوہدری محمد عزیز کی حمایت اور امجد پرویز اپنا سا منہ لیکر رہ گیا۔
وزیر اعظم /نوٹس

اپنا تبصرہ بھیجیں