حکومت آزادکشمیر کی جانب سے یوم پاکستان شاندار طریقہ سے بنائے جانے کی تیاریوں کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے گزشتہ روز شہر کی مختلف جگہوں کا دورہ کیا۔ جشن آزادی کی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔ وزیراعظم نے شہر کے مختلف مقامات پر سبز ہلالی پرچم کی فروخت کے لیے لگائے جانے والے سٹالز سے خریداری بھی کی۔ عوام الناس نے وزیرا عظم کو اپنے درمیان پا کر انتہائی مسرت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی۔ عوام الناس اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ سبز ہلالی پرچم سرینگر سے لے کر مظفرآباد تک مقبول ترین پرچم ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے اند ر دو لاکھ سے زائد شہدا نے اس پر چم کی سربلندی کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ برصغیر کے مسلمانوں کے لیے پاکستان جیسا عظیم تر تحفہ حضرت قائداعظم نے ہمیں دیا۔ مدینہ منورہ کے بعد پاکستان کشمیریوں کے لیے مقدس ترین ملک ہے۔ سرینگر میں پاکستانی پرچموں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان کا پر چم ہمار ا قومی پر چم ہے۔اس سے ہمارا رشتہ اٹوٹ ہے۔ ہماری دعا ہے کہ اگلی 14اگست سرینگر میں منائیں ۔ ہمارے آبائو اجداد یہی خواب لے کر دنیا سے چلے گے لیکن ہمیں یقین ہے کہ وہ دن انشااللہ جلد آئے گا۔ دریں اثناء حکومت آزادکشمیر نے وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی خصوصی ہدایات پر آزادکشمیر کے دس اضلاع اور تحصیل ہیڈکوراٹرز ، میونسپل کمیٹیز ، ٹائون کمیٹیز میں 14اگست کے دن کو شایان شان طریقہ سے بنانے کے لیے مختلف پروگرامات کے انعقاد کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔مرکزی تقریب برہان مظفروانی شہید چوک میں منعقد ہو گی جہاں وزریر اعظم آزادکشمیر برہان مظفروانی شہید کی یاد گار کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ آزادکشمیر بھر میں ریلیاں ،جلسے جلوس ،ثقافتی پروگرامات ، تعلیمی ادارو ں میں مختلف تقریبات کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے۔ تما م قابل ذکر سیاسی ،سماجی تنظیموں کی جانب سے14اگست کے حوالہ سے اس مرتبہ غیر معمولی دلچسپی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ شہر کے مختلف مقامات پر سبز ہلالی پرچموں کی بہار ہے۔ محکمہ سروسز سے جاری کردہ نوٹیفکشن کے مطابق بھی تمام ذمہ داروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ تقریبات میں اپنی شرکت یقینی بنائیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments