کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجدی میں کوئلے کی کان میں دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 14 کان کن سرنگ کان کے اندر پھنس گئے۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے مطابق مزرود تقریباً 4 ہزار فٹ گہرائی میں پھنسے ہوئے ہیں جبکہ لیویز فورس، ایف سی اور محکمہ مائنز کا عملہ علاقے میں پہنچ گیا ہے۔ڈی سی کوئٹہ کے مطابق کان میں پھنسے مزدوروں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
نگران وزیراعلیٰ علاءالدین مری نے سنجدی کوئلہ کان حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے، کان میں پھنسے مزدوروں کو بحفاظت نکالنے کے لیے ہر ممکن اقدمات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔نگران وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ متاثرہ کان میں امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے۔
Load/Hide Comments