عمران خان نے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، گارڈ آف آنر پیش

ایوان صدر میں ہونے والی تقریب حلف برداری سے پہلے قومی ترانہ بجایا گیا، جس کے بعد کابینہ سکریٹری نے صدر مملکت سے تقریب شروع کرنےکی اجازت طلب کی۔

تقریب حلف برداری کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔

جس کے بعد صدر مملکت ممنون حسین نے عمران خان سے وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیا۔

حلف برداری کے بعد وزیراعظم عمران خان نے حلف کی دستاویز پر دستخط کیا۔

تقریب کے بعد نو منتخب وزیراعظم عمران خان کو وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم عمران خان کو گارڈ آف آنر دیا۔

گارڈ آف آنر کے بعد عمران خان نے اسٹاف سے فرداً فرداً مصافحہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں