لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے کاغذات نامزدگی آج جمع کرائے جارہے ہیں جس کے تحت عثمان بزدار اور حمزہ شہباز نے کاغذات جمع کرادیئے۔پنجاب اسمبلی کے نئے قائد ایوان کے لیے کاغذات نامزدگی آج اسمبلی سیکریٹریٹ میں صبح 9 سے شام 5 بجے تک جمع کرائے جاسکیں گے، اسمبلی اسٹاف کاغذات نامزدگی وصول کرنے کے لیے اسمبلی سیکرٹریٹ میں موجود ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عثمان بزدار خود اپنے کاغذات جمع کرانے آئے اور اس موقع پر انہوں نے مٹھائی بھی کھائی۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے امیدوارحمزہ شہباز کے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرادیئے گئے ہیں، حمزہ شہباز مصروفیات کی وجہ سے نہیں آسکے جس کے باعث ان کے کاغذات پارٹی رہنما خالد وارن نے جمع کرائے۔خالد وارن نے بتایا کہ میں حمزہ شہباز شریف کا تجویز کنندہ ہوں، قانون میں گنجائش ہے کہ تجویز یا تائید کنندہ نامزدگی فارم جمع کراسکتاہے۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال رات ساڑھے 8 بجے تک مکمل کی جائےگی جس کے بعد اسپیکر اسمبلی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کا اعلان کریں گے۔واضح رہےکہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی پنجاب اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوئے ہیں جب کہ پی ٹی آئی نے صوبے کے وزیراعلیٰ کے لیے سردار عثمان بزدار کو نامزد کیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments