اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور چیئرمین عمران خان کے قریبی ساتھی جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ ان کا کام پورا ہوچکا ہے، اب وہ گھر بیٹھ کر فارمنگ اور بزنس کریں گے۔نومنتخب وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت سے قبل ایک بیان میں جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ‘میرا کام پورا ہوگیا،21 تاریخ کو ملک سے باہر جا رہا ہوں’۔25 جولائی کو ہونے والے انتخابات کے بعد اگرچہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی تاہم وفاق اور پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے پارٹی کو اکثریت دلانے اور نمبر گیم پورا کرنے میں جہانگیر ترین کا کردار بے شک اہم تھا، جنہوں نے آزاد امیدواروں کو اپنے ساتھ ملانے کے لیے سرتوڑ کوشش کی اور کامیاب بھی ہوئے۔تاہم جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ اس سب میں ‘میرا کوئی کردار نہیں، میرا ایک مشن تھا، جو پورا ہوگیا’۔اگرچہ جہانگیر ترین نے پارٹی اور عمران خان کے لیے بے حد کوششیں کیں، لیکن سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل کیے جانے کی بناء پر وہ خود حکومت کا حصہ نہیں بن سکتے۔اس حوالے سے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ‘میں اب گھر بیٹھوں گا ،فارمنگ کروں گا اور بزنس کروں گا’۔جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ‘عمران خان نے 22 سال انتھک محنت کی’۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘پی ٹی آئی کا 100 دن کا پلان تیار ہے اور مجھے اعتماد ہے کہ سب کی نیتیں صاف ہیں’۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments