اسلام آباد: خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود سابق صدر پرویز مشرف کی عدم گرفتاری پر سیکریٹری داخلہ کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔اسلام آباد کی خصوصی عدالت کے سربراہ جسٹس یاور علی اور جسٹس نذر محمد نے سابق صدر پرویز مشرف کےخلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کی۔عدالت نے کہا کہ پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے، باوجود ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ملزم کوعدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔اس پر پرویز مشرف کےوکیل اختر شاہ نے مؤقف اپنایا کہ ان کے مؤکل ٹرائل میں پیش ہونا چاہتے ہیں، سیکیورٹی فراہم کی جائے۔عدالت نے سابق صدر کی عدم گرفتاری پر سیکریٹری داخلہ کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے سماعت 29 اگست تک ملتوی کردی۔عدالت نے حکم دیا کہ پرویز مشرف کے342 کے بیان سے متعلق سماعت آئندہ تاریخ پر ہوگی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments