واشنگٹن۔۔۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات کے نتیجے میں امریکی بجٹ خسارہ بڑھ گیا ہے۔ امریکی کانگرس کے بجٹ کے دفتر نے رپورٹ دی کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات کے نتیجے میں بجٹ کا خسارہ بڑھ گیا ہے۔ہل انفارمیشن سینٹر کے مطابق امریکی کانگریس کے بجٹ آفس نے اعلان کیا ہے کہ 2018ء کے مالی سال کے ابتدائی 10مہینے میں فیڈرل بجٹ کے خسارے میں20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔اس رپورٹ کے مطابق بجٹ خسارے میں اضافہ ٹیکسوں میں کمی اور اخراجات بڑھانے کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات کا نتیجہ ہے۔امریکی کانگر س کے بجٹ آفس کی رپورٹ کے مطابق پہلی اکتوبر 2017ء سے رواں سال کے جولائی مہینے تک اخراجات آمدنی سے بڑھ گئے جس کے نتیجے میں بجٹ کا خسارہ 682 ارب ڈالر ہوگیا جو2017ء کے مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 116ارب ڈالر زیادہ ہے۔امریکی کانگرس کے بجٹ آفس نے اندازہ لگایا کہ 2018ء کے اختتام تک بجٹ کا خسارہ 793ارب ڈالر اور2019ء میں ایک ٹریلین ڈالر ہوجائیگا۔واضح رہے کہ جب امریکی کانگرس نے صدر ٹرمپ کے بجٹ بل کو پاس کیا تھا، تو اسی وقت بہت سے ماہرین نے کہا تھا کہ یہ بجٹ کمپنیوں اور دولتمندوں کے فائدے میں ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments