میری لینڈ….. یہاں رہنے والی ایک خاتون کیمبرلی کوئربر اپنے بھتیجے سیڈکس کی دیکھ بھال کرتی تھی۔ سیڈکس کی ماں نے اسے اپنا رشتہ دار سمجھتے ہوئے اس کام پر مامور کردیا تھا اور باقاعدگی سے اپنے فرائض بھی انجام دے رہی تھی مگر اس کی پالتو بلی میک نے ایک دن موقع غنیمت دیکھ کر پالنے کو بڑے قاعدے سے ہلانا شروع کردیا جسے دیکھ کر خود کیمبرلی بھی حیران ہوئی اور اس نے اس کی وڈیو تیار کر کے نیٹ پر ڈالدی ہے جو بیحد مقبول ہورہی ہے۔ وڈیو میں بلی کو بڑے سلیقے سے پالنے کا ایک حصہ پکڑ کر آگے پیچھے ہلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس نے اپنے پنجے سے پالنے کو پکڑبھی رکھا ہے تاکہ پالنا ادھر اُدھر نہ ہو۔ اطلاعات کے مطابق سفید اور بھورے رنگ کی یہ بلی سیامی نسل کی ہے۔ جو جلد لوگوں سے مانوس ہوجاتی ہے اور نقل کرنے میں بھی اسے کمال حاصل رہتا ہے۔ جاری ہونے والی وڈیو پچھلے دنوں تیار ہوئی ہے۔ وڈیو دیکھنے سے پتہ چلتا ہے کہ پالنے میں پڑا بچہ سیڈکس بلی کو اپنا پالنا ہلاتے دیکھ کر کچھ زیادہ ہی خوش ہے۔خاتون کا کہناہے کہ میک کو اس کے بھتیجے کا اچھا خاصا خیال رہتا ہے اور وہ ہر وقت اسکے گرد منڈلاتی رہتی ہے اسلئے پالنا ہلانے کا ہنر بھی اس سے سیکھ لیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments