انرجائزر کمپنی نے پاؤر میکس پی 490 اور پی 490 ایس اسمارٹ فون متعارف کرانے جا رہی ہے۔ یہ دونوں افورڈایبل اسمارٹ فونز ہیں اور ان میں ایڈوانس فیچرز بھی دیے گئے ہیں۔پاور میکس پی 490 ایس میں 4.95 انچ ڈسپلے دیا گیا ہے۔ فون میں میڈیا ٹیک پروسیسر ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، 2 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج شامل ہے یہ سے ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 32 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ ٹو جی پر فون کا ٹاک ٹائم ساڑھے بارہ گھنٹے اور تھری جی پر 7 گھنٹے ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر 8 میگا پکسل اور وی جی اے سنسر دیا گیا ہے۔ فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل کا ہے۔پشت پر فنگر پرنٹ ریڈر بھی شامل کیا گیا ہے۔ پاور میکس پی 490 میں میڈیا ٹیک پروسیسر ، 1جی بی ریم اور 8 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے. یہ اینڈرائڈ اوریو گو ایڈیشن کے تحت کام کرتا ہے۔ فون کی قیمت اور لانچنگ سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments