لاہور: سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر خودسوزی کی کوشش کرنے والے وکیل کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر آج صبح ایک وکیل نے خود کو جلانے کی کوشش کی۔تاہم پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے وکیل کو حراست میں لے کر تھانہ پرانی انارکلی منتقل کردیا۔وکیل کی شناخت بلال کے نام سے کئی گئی، جس کا موقف تھا کہ میرٹ پر آنے کے باوجود اسے ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر تعینات نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔اس سے قبل رواں ہفتے پیر کو بھی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر ایک خاتون نے اپنی بچی کو جلانے کی کوشش کی تھی، تاہم پولیس نے خاتون کو حراست میں لے کر اُن سے پٹیرول کی بوتل چھین لی تھی۔خاتون نے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ عدالت آتی ہیں، مگر ان کی بات سننے والا کوئی نہیں۔مذکورہ واقعے سے 2 روز قبل بھی ایک شخص نے سپریم کورٹ کے باہر خودسوزی کی کوشش کی تھی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments