کراچی: شہرِ قائد میں سپرہائی وے پر واقع خلجی گوٹھ میں منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک 17 سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ملیر شیراز نذیر نے بتایا کہ پولیس نے خلجی گوٹھ میں منشیات فروشوں جنت گل اور ابراہیم کے اڈے پر سرچ آپریشن کیا، جس کے دوران منشیات فروشوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ایس ایس پی کے مطابق منشیات فروشوں نے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا، جس سے چند پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔شیراز نذیر نے مزید بتایا کہ پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران منشیات فروش زخمی ہوا جبکہ پولیس نے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments