اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن ان چیف وزیراعظم عمران خان نے پی سی بی گورننگ بورڈ کے 2 ارکان کی نامزدگی کردی۔وزیراعظم عمران خان نے آئی سی سی کے سابق سربراہ اور نامزد چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور اسد علی خان خان کی بطور پی سی بی گورننگ بورڈ ممبران کی نامزدگی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق احسان مانی اور اسد خان گورننگ بورڈ میں 3 سال کے لیے نامزد ہوئے ہیں۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننگ کونسل کا اجلاس 28 اگست کو ہونے والا اجلاس منسوخ کردیا گیا ہے جو اب نئے چیئرمین پی سی بی کے تقرر کے بعد ہوگا۔گورننگ کونسل کے اجلاس میں براڈ کاسٹنگ رائٹس اور ٹائیٹل اسپانسر شپ سے متعلق فیصلے ہونا ہیں۔یاد رہے کہ نجم سیٹھی کےمستعفی ہونے کے بعد سےچیئرمین کاعہدہ خالی ہے اور الیکشن کمشنر پاکستان کرکٹ بورڈ کے قائم مقام چیئرمین بھی ہیں۔نجم سیٹھی کی جانب سے بطور پی سی بی چیئرمین استعفے کے بعد پیر کو عمران خان نے احسان مانی کو کرکٹ بورڈ کے لیے نامزد کیا تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments