واشنگٹن…. سان ڈیاگو یونیورسٹی کی ایک جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لوگوں میں سوشل میڈیا کا کریز بڑھتا جارہا ہے اور ہر تیسرے نوجوان نے پچھلے سال ایک بھی نئی کتاب نہیں پڑھی کیونکہ وہ اپنا زیادہ تر وقت سوشل میڈیا پر صرف کررہے ہیں۔ 1990کے عشرے کی ایک رپورٹ کے مطابق 15سے 16سال کی عمر کے صرف2فیصد نوجوان اخبار بینی کرتے تھے۔ 1970 کے عشرے میں 17سے 18سال کی عمر کے 60فیصد نوجوان روزانہ کتاب پڑھا کرتے تھے۔ 2016ء میں یہ تعدادگھٹ کر 16فیصد رہ گئی۔2006ء سے 2016ء کے درمیان نوجوان پورے دن میں ایک گھنٹے سے زیادہ سوشل میڈیا پر گزارتے تھے۔ ماہرین کا کہناہے کہ اگر بچوں نے کتابوں پر توجہ نہ دی تو اسکول میں انکی کارکردگی یقینا متاثر ہوگی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments