لاہور: قومی ٹیم کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد نے بنگلادیش کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے معذرت کرلی۔ذرائع کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے مشتاق احمد سے بولنگ کوچ کے عہدے کے لیے رابطہ کیا تاہم انہوں نے بنگلادیش کی پیشکش قبول کرنے سے انکار کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مشتاق احمد کو گیری کرسٹن کے کہنے پر بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے بولنگ کوچ کے عہدے کی پیشکش کی جس پر انہوں نے اپنے جواب میں کہا کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں۔ذرائع کے مطابق مشتاق احمد اس وقت نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ ہیں۔یاد رہے کہ مشتاق احمد اسپن بولنگ کوچ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، وہ انگلینڈ، انگلش کاؤنٹی اور آئی پی ایل ٹیم کی بھی کوچنگ کرچکے ہیں۔انگلش کرکٹ بورڈ نے مشتاق احمد کو 2008 میں اسپن بولنگ کوچ مقرر کیا اور 2014 تک وہ اس عہدے پر خدمات انجام دیتے رہے۔مشتاق احمد نے 1990 سے 2003 تک قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی اور اپنے 13 سالہ کرکٹ کیرئیر میں 52 ٹیسٹ اور 144 ایک روزہ میچز کھیلے۔لیگ اسپنر مشتاق احمد نے ٹیسٹ کرکٹ میں 185 اور ون ڈے میں 161 وکٹیں حاصل کیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments