لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کے صدر علیم خان نے پنجاب کابینہ میں بطور وزیر حلف لینے سے پہلے اپنی کمپنیوں سے استعفی دے دیا۔استعفیٰ دیتے ہوئے علیم خان نے موقف اختیار کیا کہ اب کاروبار سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہوگا اور وہ صرف اور صرف پنجاب کی بہتری اور نئے پاکستان کے لیے کام کریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی پی ٹی آئی نے اپنی 23 رکنی پنجاب کابینہ کا اعلان کیا۔علیم خان کو پنجاب کابینہ میں لوکل گورنمنٹ اور کمیونٹی ڈیویلپمنٹ کا قلمدان سونپا گیا ہے، وہ پنجاب کے سینیئر وزیر بھی ہوں گے۔علیم خان کا شمار کروڑ پتیوں میں ہوتا ہے اور انتخابات 2018 کے دوران جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کے مطابق اُن کے کُل اثاثوں کی مالیت 91 کروڑ، 82 لاکھ، 78 ہزار، 855 روپے ہے۔علیم خان کی پاکستان میں 43 جبکہ بیرون ملک 3 کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں، انہوں نے اپنی ہی بنائی ہوئی کمپنی سے 69 کروڑ 97 لاکھ 4 ہزار 306 روپے بطور قرض لیے۔علیم خان کا پاکستان میں صرف 90 ہزار روپے کا کاروبار ہے، ان کا بیرون ملک کاروبار کا سرمایہ 81 لاکھ 38 ہزار 5 روپے ہے جب کہ ان کے پاس موجود لاکھوں شیئرز کی مالیت 12 کروڑ 93 لاکھ 53 ہزار 990 روپے ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments