اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ملاقات کی۔وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے انہیں وزارتِ عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔وزیراعظم اور نیول چیف کے درمیان ملاقات میں ملکی سلامتی اور پاک نیوی کے پیشہ وارانہ امور پر بات چیت کی گئی۔اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سمندری حدود کی حفاظت کےلیے پاک نیوی کردار قابل تحسین ہے۔واضح رہےکہ گزشتہ وزیراعظم سے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی ملاقات کی تھی جس میں دونوں شخصیات نے ملک میں پائیدار امن اور استحکام کے عزم کا اظہار کیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments