نئی دلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے قتل کی منصوبہ بندی کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد پولیس نے 5 ریاستوں میں ماؤ نواز باغیوں اور ان کے حامیوں کے ٹھکانوں پر چھاپے بھی مارے۔ماؤ نواز باغیوں کی جانب سے وزیراعظم نریندر مودی کو قتل کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جس کے بعد پولیس نے ریاست مہاراشٹرا، تلنگانا، دہلی، جھارکھنڈ اور گوا میں ماؤ نواز باغیوں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے۔پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں بعض شواہد، ای میلز، دستاویزی ثبوت اور ایسا لٹریچر مواد ملا ہے جو نشاندہی کرتا ہے کہ لیفٹ ونگ ایکسٹریمسٹ (ایل ڈبلیو ای) کی جانب سے راجیو گاندھی طرز پر وزیراعظم نریند مودی کے قتل کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔یاد رہے کہ سابق بھارتی وزیراعظم راجیو گاندھی کو 1991 میں انتخابی ریلی کے دوران خودکش حملے میں ہلاک کر دیا گیا تھا اور اس قتل کے 7 مجرمان عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔پولیس نے ماؤ نواز نظریے کے حامی نامور انقلابی مصنف وراورا راؤ اور ان کی صاحبزادی کی پونے میں رہائش گاہ پر چھاپہ مارا جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ وراورا راؤ اور ان کی صاحبزادی کے ماؤ نواز باغیوں سے رابطے ہیں۔پولیس نے پونے میں دیگر صحافیوں کی رہائش گاہوں اور نامور بزنس اخبار اور تیلوگو زبان کے صحافی کے گھر پر بھی چھان بین کی۔رپورٹ کے مطابق پولیس نے غیر ملکی یونیورسٹی سے وابستہ پروفیسر کی رہائش گاہ پر بھی چھاپہ مارا اور چھان بین کی۔مہاراشٹرا پولیس نے دعویٰ کیا کہ ماؤ نواز باغیوں نے دلت اور اونچی ذات کے درمیان تنازعہ پیدا کیا جس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوا
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments