میرپور(کرائم رپورٹر)بجلی کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف اہلیان بن خرماں کی عوام سڑکوں پر نکل آئی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ مظاہرین نے میرپور کھڑی شریف مرکزی شاہراہ بند کر دی حکومت اور محکمہ برقیات کیخلاف شدید نعرے بازی وزیر حکومت چوہدری سعید بھی عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکے لوڈ شیڈنگ قبول نہیں کرینگے احتجاجی مظاہرین کوئی انتظامی اافسر مذاکرات کیلئے نہ پہنچ سکا ،تفصیلات کے مطابق بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے ستائے عوام سڑکوں پر نکل آئے شہریوں نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف مرکزی شاہراہ بند کر تے ہوئے حکومت اور محکمہ برقیات کیخلاف نعرے بازی کی مظاہرین نے کہا کہ گرمی اور حبس میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے مشکلات کا شکار کر دیا وزیرف حکومت چوہدری سعید بھی مسائل کو حل کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں مرکزی شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور گاڑیوں میں سوار مسافر گرمی اور حبس سے بلکتے رہے بعد ازاں بن خرماں پولیس بیٹ کے ایس ایچ او عقیل ساغر مظاہرین سے مذژاکارت کیلئے پہنچ گئے اور بجلی بندش کا معاملہ اعلیٰ احکام تک پہنچانے کی یقین دہانی پر 4گھنٹے تک بند روڈ کھلوا دی
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments