اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی جانب سے نامزد صدارتی امیدوار اعتزاز احسن نے امید ظاہر کی ہے کہ مولانا فضل الرحمان ان کے حق میں صدارتی امیدوار کی دوڑ سے دستبردار ہوجائیں گے۔الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی کی منظوری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن ذاتی دوست ہیں، ان کا احترام کرتاہوں، امید ہے کہ وہ میرے حق میں صدارتی امیدوار کی دوڑ سے دستبردار ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سب جماعتوں سے ہمیں ووٹ کی توقع ہے کیونکہ یہ ضمیر کاووٹ ہے اور سیکرٹ بیلٹ ضمیر کا ووٹ ہوتا ہے۔اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 63 اے اراکین اسمبلی کو پارٹی کے حق میں ووٹ دینے کا پابند کرتا ہے اور یہ وقت انصاف کا ہے، پی ٹی آئی کو امیدواروں کے درمیان بھی انصاف کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ صدارت کے لیے موزوں کون ہے اس کا فیصلہ ووٹر کو کرنا ہے تاہم امید ہے کہ پی ٹی آئی کے کئی ارکان مجھے بھی ووٹ دیں گے۔اعتزاز احسن کا مزید کہنا تھا کہ صدارتی امیدوار کے لیے میرا نام ہونا میری پارٹی کا احسان ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments