لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق پیراگون ہاؤسنگ کیس میں نیب حکام کے سامنے پیش ہوگئے۔ذرائع کے مطابق نیب لاہور خواجہ سعد رفیق کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں انکوائری کر رہا ہے اور آج انہیں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا۔خواجہ سعد رفیق اس سے قبل بھی نیب کی جانب سے طلبی پر پیش ہوکر بیان قلمبند کرا چکے ہیں۔یاد رہے کہ نیب کی تین رکنی تحقیقاتی ٹیم پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں مبینہ طور پر کی جانے والی کرپشن کی تحقیقات کر رہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب لاہور نے سعد رفیق کے خلاف ریلوے میں نئے انجنز کی خریداری میں مبینہ خورد برد کی بھی تحقیقات شروع کردی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments