شین ژاوو، چین …. بچے بچے ہی ہوتے ہیں او رعصر نو کی مشینی سہولتوں سے رفتہ رفتہ ہی آشنا ہوپاتے ہیں۔ شاید ایسا ہی ایک بچہ زندگی میں پہلی بار شین ژاو کے ایک شاپنگ مال میں آیا تھا جو بے شمار اشیائے فروخت کیساتھ بچوں کی تفریحی سہولیات سے بھی لیس تھا۔11سالہ بچہ اسی حیرت اور خوشی کے عالم میں مال میں لگی ہوئی مشینی سیڑھی پر سوار ہوا اور سیڑھی کو متحرک دیکھ کر اس سے اتنا متاثر ہوا کہ اس نے اپنی نظریں حرکت کرنے والی سیڑھی پر گاڑ دیں اور آس پاس کی صورتحال سے بے خبر ہوگیا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ وہ اپنا سر مشینی سیڑھی اور اس سے متصل دیوار میں پھنسا بیٹھا۔ حادثے سے متاثر ہونے کے بعد بچہ بری طرح چیخنے لگا اور شاپنگ مال کاکارکن بہت تیزی سے وہاں پہنچا اور اس نے چلتی مشینی سیڑھی کو روکنے کی کوشش کی اور ایمرجنسی بٹن دبانے میں کامیاب رہا۔ بچے کی گردن پر زخم آئے ہیں اور اسے اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ جس علاقے کے شاپنگ مال میں یہ واقعہ پیش آیا ہے وہ ہونا صوبے کاحصہ ہے۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ بچہ اپنے فطری تجسس سے مجبور ہوکر اس حادثے سے قبل بھی کئی بار مشینی سیڑھی پر چڑھتا اور اترتا دیکھا گیا تھا۔اطلاعات کے مطابق وہ اپنے والدین کیساتھ مال میں آیا تھا لیکن اسکے والدین اسے کھیلتا چھوڑ کر شاپنگ میں مصروف ہوگئے تھے۔ مقامی ریڈیو ہونان اکنامک اسٹیشن کا کہناہے کہ اگر شاپنگ مال کا کارکن ذرا سی تاخیر کردیتا تو بچے کی جان بھی جاسکتی تھی۔ بچے کے علاوہ کوئی دوسرا شخص اس حادثے میں ملوث نہیں پایا گیا۔ بچے کو اسپتال پہنچانے کے بعد سیڑھی کا معائنہ کیا گیا اور پھر اسے لوگوں کیلئے شروع کردیا گیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments