کوئٹہ: جسٹس طاہرہ صفدر نے بلوچستان ہائیکورٹ کی چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اُٹھالیا، جس کے بعد انہیں ملکی تاریخ کی پہلی خاتون چیف جسٹس ہونے کا اعزاز حاصل ہوگیا۔نومنتخب چیف جسٹس طاہرہ صفدر کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس کوئٹہ میں منعقد ہوئی جہاں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے اُن سے حلف لیا۔بلوچستان ہائی کورٹ کی چیف جسٹس کے لیے جسٹس طاہرہ کی نامزدگی کی تصدیق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے رواں برس جولائی میں کی تھی۔اس سے قبل جسٹس نور محمد خان اچکزئی بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے، جن کے عہدے کی مدت گذشتہ روز ختم ہوئی۔جسٹس طاہرہ صفدر نے بلوچستان یونیورسٹی سے اردو ادب میں ماسٹرز کر رکھا ہے جبکہ انہوں نے لاء کالج کوئٹہ سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔وہ 7 ستمبر 2009 کو بلوچستان ہائی کورٹ کی جج مقرر ہوئی تھیں۔بلوچستان ہائیکورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق جسٹس طاہرہ صفدر نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان کی تاریخ میں کسی بھی ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments