اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنما اور صدارتی امیدوار چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہےکہ مشترکہ امیدوار پر صدارت کے لیے ووٹنگ سے پہلے کوئی نہ کوئی مثبت نتیجہ نکل آئے گا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن سے معاملات ابھی چل رہے ہیں، مولانا معتبر شخصیت ہیں اور ان کا ایک مقام ہے، ہم کسی بھی صورت ان کی شخصیت پرحرف نہیں لانا چاہتے۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے حق میں فیصلہ کریں اور وہ پیپلز پارٹی کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہوں، ہم اس معاملے پر باہمی رابطے میں ہیں، انشااللہ صدارت کے لیے ووٹنگ سے پہلے کوئی نہ کوئی مثبت نتیجہ نکل آئے گا۔واضح رہے کہ ملک میں نئے صدر کے انتخاب کے لیے الیکشن 4 ستمبر کو ہوں گے جس کے لیے مشترکہ امیدوار لانے میں اپوزیشن اتحاد ناکام ہوگیا ہے، مسلم لیگ (ن) اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے مولانا فضل الرحمان کو صدارتی امیدوار نامزد کیا ہے جب کہ پیپلزپارٹی نے اعتزاز احسن کو میدان میں اتارا ہے۔اپوزیشن کے مدمقابل پاکستان تحریک انصاف نے ڈاکٹر عارف علوی کو صدارتی امیدوار نامزد کیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments