بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا نے خواہ سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ میں کام کرنے سے انکار کردیا ہو، تاہم وہ ایک اور بالی وڈ فلم سائن کرنے کا ارادہ کررہی ہیں۔ذرائع کے مطابق پرینکا نامور ہدایت کار اور پروڈیوسر ویشال بھردواج کی فلم سائن کرنے والی ہیں۔ویشال بھردواج نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ وہ اس وقت پرینکا چوپڑا سے اپنی اگلی فلم کے سلسلے میں رابطے میں ہیں۔یاد رہے کہ پرینکا چوپڑا قبل ازیںویشال بھردواج کی 2 کامیاب فلموں میں کام کرچکی ہیں۔ان میں 2009 کی فلم ’کمینے‘ اور 2011 کی فلم ’7 خون معاف‘ شامل ہیں۔یہ دونوں تھرلر فلمیں تھیں۔ نئی فلم کے حوالے سے ویشال کا کہناہے کہ ہم اس وقت اس فلم کے اسکرپٹ پر کام کررہے ہیں وہ ولیم شیکسپیئر کے ایک کامیڈی پلے سے متاثر ہوکر بنائی جارہی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments