ایران جدید عسکری آلات و ہتھیار حاصل کرے گا ، محمد احدی

تہران ۔۔۔ایران کے نائب وزیر دفاع محمد احدی نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت بیلسٹک اور کروز میزائل کی صلاحیت بہتر بنانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔تہران میں ایک تقریب میں انہوں نے کہا کہ میزائل پروگرامز کو بہتر بنانے کے علاوہ ایران کا ارادہ ہے کہ وہ جنگی جہازوں اور آبدوزوں کی نئی جنریشن بھی حاصل کرے۔ محمد احدی کا یہ بھی کہنا تھا کہ بین الاقوامی پابندیاں ایران کی عسکری صنعت کو نقصان پہنچانے میں ناکام ہو چکی ہیں۔ ایران اپنے میزائل پروگرام کو دفاعی حق قرار دیتا ہے جبکہ امریکہ کے مطابق یہ خطے اور عالمی امن کے لیے ایک خطرہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں