کئی لوگوں کی جان لینے والے خطرناک گیم ‘بلیو وہیل’ کے بعد اب ’مومو گیم چیلنج‘ نے بھی اپنے پنجے گاڑنے شروع کردیئے، جس کا نشانہ کولمبیا کے دو بچے بنے۔کولمبیا میں 48 گھنٹوں کے دوران ایک 16 سالہ لڑکے اور 12 سالہ بچی کی خود کشی کے واقعات سامنے آئے، جس کا تعلق مومو گیم سے ہے۔رپورٹ کے مطابق دونوں بچے ایک دوسرے کو جانتے تھے اور لڑکے نے ہی بچی کے ساتھ گیم شیئر کیا تھا۔مومو گیم دراصل سوشل میڈیا اکاؤنٹس یعنی واٹس ایپ، یوٹیوب اور فیس بک پر لنک کے ذریعے شیئر کیا جاتا ہے۔ اس میں ایک خوفناک آرٹ تصویر کو استعمال کیا جاتا ہے، جسے مدر برڈ بائی لنک فیکٹری (Mother bird by link factory) کہا جا رہا ہے تاکہ بچوں میں تجسس پیدا کردیا جائےاس کے لنکس سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہے ہیں جو کہ جان لیوا ثابت ہو رہے ہیں۔ان لنکس میں کچھ مختلف چیلنجز ہیں جنہیں پورا نہ کرنے کی صورت میں دھمکایا جاتا ہے اور بچوں کو خود کشی کرنے پر مائل کردیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس بلیو وہیل گیم وائرل ہوا تھا جو 50 چیلنجز پر مشتمل تھا، جس کا آخری چیلنج خودکشی تھا۔ اس چیلنج کے نتیجے میں متعدد نوجوان اپنی زندگی سے ہاتھ بھی دھو بیٹھے تھے۔تاہم ان دونوں گیمز پر وزارت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے پاکستان میں پابندی عائد کر رکھی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments