اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدارتی امیدوار ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ انہیں وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی خدمت کے لیے نامزد کیا ہے، وہ خاموش صدر نہیں ہوں گے۔ملک کے تیرہویں صدر کے انتخاب کے سلسلے میں پارلیمنٹ ہاؤس آمد کے موقع پر جیو نیوز سے گفتگو میں عارف علوی نے بھاری اکثریت سے منتخب ہونے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا، ‘میں کسی ایک سیاسی جماعت کا نہیں، پورے پاکستان کا صدر ہوں گا۔’ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ‘میں خاموش صدر نہیں ہوں گا’۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جس نہج پر ہے، وہ اس کو اس سے نکالنے کی کوشش کریں گے اور آئین کے دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے کام کریں گے۔عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ ملکی ترقی کے لیے حکومت اگلے چند برس کے دوران شارٹ ٹرم، مڈٹرم اور لانگ ٹرم اقدامات کرے گی۔عارف علوی نے کہا کہ صدر منتخب ہونے کےبعد وہ تمام پارٹی عہدوں سے مستعفی ہوجائیں گے۔جب اُن سے سوال کیا گیا کہ منتخب ہونے کے بعد وہ پہلا کام کیا کریں گے؟تو عارف علوی نے جواب دیا کہ ‘میرے گھر کا ڈرینج ٹھیک نہیں، بیڈروم میں پانی کھڑا ہے، پہلا کام اپنے گھر کے ڈرینج کو ٹھیک کرانے کا کروں گا’۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘صدر بن کر کل ایوانِ صدر جاکر ملک کے باقی کام کرنا شروع کروں گا’۔واضح رہے کہ عارف علوی کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے اعتزاز احسن جبکہ مسلم لیگ (ن) سمیت متحدہ اپوزیشن کی جانب سے مولانا فضل الرحمٰن صدارتی امیدوار ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments