اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کی نجکاری، سی پیک اور توانائی کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔وزیراعظم عمران خان نے توانائی کے لیے کابینہ کی 6 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جس کا چیئرمین وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان کو مقرر کیا گیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق کمیٹی میں وزیر خزانہ، وزیر منصوبہ بندی، وزیر ریلوے، مشیر تجارت و ٹیکسٹائل مشیر صنعت و پیداوار بھی شامل ہیں جب کہ سیکریٹری کابینہ ڈویژن بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔وزیراعظم نے 9 رکنی کابینہ کمیٹی سی پیک بھی تشکیل دی ہے جس کا چیئرمین وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار کو مقرر کیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق وزیر خارجہ، وزیرقانون وانصاف، وزیرخزانہ، وزیر پیٹرولیم، وزیر ریلوے اور وزیر مملکت برائے داخلہ کمیٹی میں شامل ہیں جب کہ کمیٹی میں مشیر تجارت وٹیکسٹائل،صنعت وپیداوار و سرمایہ کاری بھی ہوں گے۔سیکرٹری کابینہ ڈویژن بھی کابینہ کمیٹی سی پیک کے ممبر مقرر کیے گئے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments