میاں صاحب کبھی اپوزیشن میں بیٹھے ہی نہیں: آصف زرداری

اسلام آباد: سابق صدر آصف زرداری نے اپوزیشن اتحاد کے معاملے پر (ن) لیگ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین صدارتی الیکشن میں جب ووٹ کاسٹ کرنے پارلیمنٹ پہنچے تو صحافیوں نے ان سے سوالات کیے۔ایک صحافی نے سوال کیا کہ (ن) لیگ کہتی ہے زرداری صاحب نےاپوزیشن کوتوڑ دیا؟ اس پر آصف زرداری نے حیرانی کا اظہار کیا اور کہاکہ اپوزیشن کو زرداری صاحب نےتوڑ دیا؟ یہ کیوں نہیں کہیں گے میاں صاحب کبھی اپوزیشن میں بیٹھے ہی نہیں۔ایک صحافی کے سوال پر کہ کیا عمران خان کو امریکی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات کرنی چاہیے؟ سابق صدر نے سر ہلاکر جواب دیا کہ جی ملنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں