کراچی: ایم کیوایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے انکشاف کیا ہےکہ انہیں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوکر ضمنی الیکشن لڑنے کی پیشکش ہوئی ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ڈاکٹر فاروق ستار نے صدر منتخب ہونے پر عارف علوی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ این اے 247 سے عارف علوی جیت گئے اور مجھے ہرایا گیا، اب امید ہے عارف علوی کراچی کی بھلائی کے لیے کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم سندھ کے شہری علاقوں کی اہم ترین جماعت ہے، سندھ کے مسائل کے حل کے لیےایم کیوایم کا اہم کردار ہے، گورنر سندھ پی ٹی آئی اور ایم کیوایم کے اتحاد کو قائم رکھنے کے لیے اقدامات کریں۔ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کے کئی فیصلوں میں مجھے شامل نہیں کیا گیا یا میں خود نہیں ہوا لیکن دلبرداشتہ نہیں ہوں جب کہ علی رضا عابدی نے رابطہ کمیٹی سے دلبرداشتہ ہو کر استعفیٰ دیا، اب بھی وقت ہے انہیں منانا چاہیے اور ایم کیوایم اپنی صفوں کو درست کرے، غلطیوں کا ازالہ کرے، ایم کیوایم ایسا مشاورتی عمل قائم کرے جس سے درست فیصلے ہوں۔فاروق ستار نے انکشاف کیا کہ تحریک انصاف میں شامل ہوکر عارف علوی کی نشست پر ضمنی الیکشن لڑنے کی پیشکش ہوئی ہے، پی ٹی آئی کے مشترکہ دوستوں نے مجھے ضمی انتخاب لڑنےکی دعوت دی لیکن کبھی ایم کیوایم چھوڑ کر کسی اور جماعت میں نہیں گیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments