کراچی: پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی شرجیل انعام میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلیں ملنے کے معاملے کی تحقیقات کے لیے جیل انتظامیہ نے ان کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانےکی سفارش کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق جیل انتظامیہ نے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے تحقیقاتی کمیٹی کو زبانی درخواست کردی تاہم تحریری درخواست جیل انتظامیہ کی انکوائری کے بعد کی جائے گی۔یاد رہے کہ شرجیل میمن محکمہ اطلاعات میں پونے 6 ارب روپے کی کرپشن کے مقدمے میں گرفتار ہیں اور علاج کی غرض سے وہ ضیاالدین اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں چیف جسٹس نے اچانک ان کے کمرے کا دورہ کیا تو وہاں سے مبینہ شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔بعدازاں آغا خان اسپتال سے شرجیل میمن کے خون کے نمونوں کا ٹیسٹ کرایا گیا جس میں الکوحل کا عنصر نہیں پایا گیا اور سپریم کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہمیں پتہ ہے معاملے میں ٹیمپرنگ ہوئی ہے۔اسی حوالے سے آغا خان اسپتال کی جانب سے ایک وضاحتی بیان بھی جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ ضیاالدین اسپتال کی جانب سے انہیں جو خون کے نمونے موصول ہوئے ان پر شرجیل میمن کا نام درج تھا تاہم یہ تصدیق نہیں کی جاسکتی ہے خون شرجیل میمن کے ہی جسم سے نکالا گیا تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments