آزاد کشمیر کے وزیر خوراک اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سید شوکت علی شاہ نے کہا ہے کہ سردار عتیق احمد خان ناقابل اعتماد اور احساس کمتری کا شکار شخص ہے 1949 سے پہلے اس خاندان کا تحریک آزادی کشمیر کے ساتھ کوئی تعلق ہے تو قوم کے سامنے لانے اپنے مسخروں اور چیلوں کے ذریعے جواب دینے کے بجائے آزاد کشمیر کے دانشوروں،وکلاء اور سول سوسائٹی کی موجودگی میں اس بات کا ثبوت دے کہ اس خاندان کا 1949 سے قبل تحریک آزادی کشمیر میں کیا کردار تھا میں اسی محفل میں اسمبلی کی نشست سمیت سیاست چھوڑ دونگا، آج یہاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سردار عتیق احمد خان کے والد سولجر بورڈ میں ملازم تھے چوہدری غلام عباس مرحوم کی وجہ سے سیاست میں آہے ورنہ آج سردار عتیق احمد خان ایپرن باندھے کسی بیکری میں آٹا گوندھ رہے ہوتے سردار عتیق احمد خان نے خانہ کعبہ میں کہے گئے حلف خود توڑے اس بات کے درجنوں گواہ اس وقت زندہ ہیں میں نے اس وقت بھی کروڑوں روپے کی آفر کو ٹھوکر مار دی تھی یہ عتیق احمد خان ہی ہے جس نے پیسوں کی لالچ میں مسلم کانفرنس کو فروخت کر دیا تھا ہم نے عتیق خان کی مخالفت اصولوں کی بنیادی پر کی اپنے نو ماہ کے اقتدار کی خاطر سواد اعظم رکھنے والی جماعت کو منظور وٹو کے ہاتھ فروخت کر دیا میاں نواز شریف کے پاس جا کر کون معافیاں مانگتا رہا یہ آزاد کشمیر کے عوام بخوبی جانتے ہیں مظفرآباد کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے بیج سینے پر سجاہے پاکستان کے الیکشن میں بلے کے بیج سجاہے اب گلی کوچوں میں میں صدا دے رہے ہیں کہ مجھے کوئی قبول کر ے لیکن کوئی گھاس نہیں ڈال رہا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments