مظفرآباد(کشمیر لنک نیوز )پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر کے بی خان کے انتقال سے خالی ہونے والی نشست میں دھاندلی کرنا چاہتی ہے۔07ستمبر کو سیکرٹریٹ ورکس سے 10کلو میٹر روڈز اور 5 کلو میٹر ری کنڈیشن کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے،چیف الیکشن کمشنر اس معاملے کا فوری نوٹس لیں،ضمنی الیکشن تک تمام ترقیاتی سکیموں،فنڈز،تقرریوں وتبالوں پر پابندی عائد کی جائے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخاب کے شیڈول میں تاخیر اور حکومت کی جانب سے کے بی خان کے انتقال سے خالی ہونے والی نشست پر دھاندلی کیلئے پلان تیار کر کیا جا رہا ہے جس کی زندہ مثال 07ستمبر کا نوٹیفکیشن ثبوت کے طور پر موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخاب کو صاف وشفاف اورپرامن بنانے کیلئے الیکشن کمیشن کو اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا،دھاندلی کسی صورت قبول نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو ہجیرہ کے حلقہ میں شدید تحفظات ہیں اور اس حوالے سے ہم اپنا قانونی و آئینی حق محفوظ رکھتے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments