فیصل آباد: صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں ساتویں جماعت کی طالبہ کو اسکول کے راستے سے اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ 2 روز بعد ملزم نے دوبارہ طالبہ کو اغوا کرکے زیادتی کی کوشش کی اور مزاحمت پر اسے زخمی کر دیا۔تھانہ ٹھیکری والا میں درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق سہیل نامی ملزم نے 7 ستمبر کو ساتویں جماعت کی طالبہ عاصمہ کو اسکول کے راستے سے اغوا کیا اور اپنے گھر لے جا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا اور طالبہ کو کسی کو بتانے پر جان سے مارنے کی دھکمی دے کر چھوڑ دیا۔ایف آئی آر کے مطابق گزشتہ روز ملزم نے دوبارہ طالبہ کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش تو طالبہ نے مزاحمت کی جس پر ملزم نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔طالبہ نے دوسری بار واقعہ پیش آنے پر والدین کو آگاہ کر دیا۔بعدازاں متاثرہ طالبہ کے ورثاء کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاری کے لیے تلاش شروع کر دی گئی ۔دوسری جانب طالبہ کی والدہ نے اعلیٰ حکام سے ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرکے انصاف دلوانے کی اپیل کی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments