اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد میاں سومرو وزیر مملکت کا عہدہ دیئے جانے پر ناراض ہوکر حلف اٹھائے بغیر کراچی آگئے۔وفاقی حکومت نے محمد میاں سومرو کو وزیر مملکت برائے نجکاری بنانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم انہوں نے وزیر مملکت کا عہدہ لینے اور حلف اٹھانے سے بھی انکار کردیا۔اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے 6 نئے وزرا نے حلف اٹھالیا تاہم محمدمیاں سومرو حلف اٹھائے بغیر کراچی واپس آگئے۔ذرائع کے مطابق محمدمیاں سومرو کو حلف برداری سے کچھ دیر قبل وزیر مملکت کا عہدہ دینے سے آگاہ کیا گیا تھا جس پر انہوں نے حلف نہیں اٹھایا۔محمد میاں سومرو کے قریبی ذرائع کاکہنا ہےکہ وہ قائم مقام صدر اور چیئرمین سینیٹ سمیت اہم ترین عہدوں پر فائز رہے اس لیے ان کا مؤقف ہےکہ اعلیٰ ترین عہدوں پر رہے شخص کیلئے وزیر مملکت بننا مناسب نہیں۔واضح رہے کہ وفاقی کابینہ میں 6 نئے وزرا کو شامل کیا گیا ہے جن میں محمد خان، عمر ایوب، علی زیدی، مراد سعید، شبیر علی اور حماد اظہر شامل ہیں۔6 وزرا کی شمولیت کے بعد وفاقی کابینہ کے ارکان کی تعداد 28 ہوگئی ہے جس میں 5 مشیر بھی شامل ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments