لندن: سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی طبعیت بگڑ گئی جس پر انہیں دوبارہ وینٹی لیٹر پر ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نواز کا پھیپھڑوں کا مسئلہ سنگین ہو گیا ہے، گزشتہ رات ان کی صحت مزید خراب ہو گئی جس کے باعث ڈاکٹروں نے انہیں واپس وینٹی لیٹر پر ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع نےبتایاکہ بیگم کلثوم نواز اس وقت لائف سپورٹ اور گردوں کے ڈائلسس پر ہیں۔دوسری جانب شریف خاندان نے بیگم کلثوم نواز کی صحت میں خرابی کی تصدیق کرتے ہوئے دعا کی درخواست کی ہے۔واضح رہے کہ کینسر کے عارضے میں مبتلا بیگم کلثوم نواز گزشتہ کئی ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ان کی کئی کیمو تھراپیز ہو چکی ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments