پیرس…. فرانس میں آہنی سلاخ اور چاقو سے مسلح شخص نے حملہ کر کے 7 افراد کو زخمی کر دیا جن میں سے 4 کی تشویشناک ہے۔ پیرس کی گلیوں میں 7 افراد کو چاقو سے زخمی کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ مسلح شخص سے ایک آہنی سلاخ بھی برآمد کرلی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کے حملے سے زخمی ہونے والوں میں 2 برطانوی سیاح بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں فرانس میں چاقو سے حملہ کرنے کے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں تاہم ان میں سے زیادہ تر حملوں کا دہشت گردوں سے کوئی تعلق نہیں تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments