آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے سابق خاتون اول محترمہ کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم آزادکشمیر نے سابق وزیراعظم پاکستان ،مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف کے نام تعزیتی پیغام میں محترمہ کلثوم نواز کی پاکستان،جمہوریت اور عوام کے لیے خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ محترمہ کلثوم نواز نے آمریت کے خلاف جس دلیرانہ انداز میں تحریک کی قیادت کی وہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک روشن استعارہ ہے۔انہوں نے جمہوریت کیلیے مرحومہ کی خدمات کا ذکر کرتے ہوے کہا کہ وہ ہر مشکل وقت میں عوام کے حق حکمرانی کیلیے میدان میں رہیں جن کا خلا ء مدتوں پر نہیں کیا جا سکے گا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی ان کے درجات سربلند فرمائے اور خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments