کینیڈا میں رہائش پذیر ایک افریقی نوجوان صرف 5 ماہ میں دو بار لاٹری جیت کر مالا مال ہوگیا۔افریقہ سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ میل ہِگ میل ہِگ نے دو الگ الگ لاٹری کے ٹکٹ خریدے تھے جس میں انہوں نے مجموعی طور پر 35 لاکھ کینیڈین ڈالر جیتے تھے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق میل ہِگ میل ہِگ اب کینیڈین صوبے مینی ٹوبا کے شہر ونی پیگ میں رہتے ہیں، جن کا کہنا ہے کہ وہ اس پیسے کو واپس اسکول جانے کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے پہلی بار رواں برس اپریل میں لاٹری جیتی، جس میں انہیں 15 لاکھ کینیڈین ڈالر ملے تھے جس سے انہوں نے اپنے اہل خانہ کو ایک فلیٹ سے مکان میں منتقل کیا۔میل ہِگ کی قسمت اگست میں دوبارہ اُس وقت چمکی جب انہوں نے 20 کینیڈین ڈالر سے ٹکٹ خریدا اور ‘اسکریچ انڈ وِن’ لاٹری ٹکٹ سے 20 لاکھ کینیڈین ڈالر کا جیک پوٹ جیت لیا۔میل ہِگ کا کہنا تھا کہ وہ ان پیسوں سے اپنا کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں، امکان ہے کہ وہ پیٹرول اسٹیشن یا کار واش اسٹیشن کھولیں گے اور پھر اس کے بعد وہ اسکول جانا چاہتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا، ’میرا بنیادی مقصد اسکول جانا ہے، میں اپنی انگریزی بہتر کرنا چاہتا ہوں اور ساتھ ہی کچھ ہنر بھی سیکھنا چاہتا ہوں جیسے کہ لکڑی کا کام وغیرہ‘۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments