لاہور: پنجاب حکومت نے نوازشریف، مریم اور کیپٹن (ر) صفدر کی پیرول پر رہائی میں مزید تین روز اضافے کا فیصلہ کرلیا۔بیگم کلثوم نواز کی وفات کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو حکومت نے 12 گھنٹے کے لیے پیرول پر رہا کیا۔تینوں افراد اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد نور خان ایئر بیس سے خصوصی پرواز کے ذریعے رات ڈھائی بجے لاہور پہنچے۔شریف خاندان نے تینوں شخصیات کی پیرول پر 5 روز کے لیے رہائی کی درخواست دے رکھی ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق نوازشریف،مریم اور محمد صفدر کی پیرول پر رہائی میں مزید تین دن اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی گئی ہے۔ترجمان محکمہ داخلہ نے بتایا کہ کلثوم نواز کی میت پاکستان آنے میں کسی تاخیر پر پیرول میں مزید اضافہ کردیا جائے گا جب کہ پیرول کی بڑھائی جانے والی مدت آج رات 12 بجے سے شروع ہوگی۔محکمہ داخلہ پنجاب نے جاتی امرا کو سب جیل قرار دیئے جانے کی اطلاعات کی بھی تردید کردی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments