عیسیٰ خیلوی نے جھولی پھیلا دی

پاکستان کے مقبول و معروف گلوکار عطاءاللہ خان عیسیٰ خیلوی نے پاکستان میں ڈیم کی تعمیر کیلئے چندہ مہم کا آغاز کردیاہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق میانوالی شہر میں عطا ءاللہ خان نے چندہ مہم شروع کی ہے جس میں وہ جھولی پھیلائے چندہ جمع کررہے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے ڈیمز کی تعمیر کے لئے فنڈ کی اپیل پرلوگوں نے امداد دینے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے عطاءاللہ خان عیسیٰ خیلوی بھی اس میں کسی سے پیچھے نہیں رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں