راولپنڈی: وزیر ریلوے شیخ رشید نے 30 دسمبر تک ریلوے کو بہترین بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سال میں ریلوے کے 42 ملین کا خسارہ ختم کریں گے۔راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیں ریلوے کا جو ٹاسک دیا ہے اسے پورا کریں گے اور وعدہ کرتا ہوں بھیس بدل کر گاڑیوں کو چیک کروں گا۔شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے میں وائی فائی ہوگا، 24 گھنٹے پنکھے اور لائٹس ہوں گی، خزانہ خالی ہے تاہم دستیاب وسائل سے ہی کام لیں گے اور کوشش ہوگی کرایہ بڑھانے کے بجائے سستی ٹرین چلائیں۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ایک سال میں ریلوے کا 42 ملین کا خسارہ ختم کریں گے اور 30 دسمبر تک ریلوے کو بہترین بناتے ہوئے کوئٹہ سے تفتان تک گیج بنائیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ ایک دو مچھلیاں سارے تالاب کو خراب کرتی ہیں تاہم کرپشن کے خلاف زیرو ٹالیرنس ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments